حیدرآباد 26نومبر(یو این آئی )آندھراپردیش میں سرکاری جونیر ڈاکٹرِوں کی ہڑتال جاری ہے ۔
دیہی مقامات پر ایک سال تک لازمی خدمات انجام دینے حکومت کے احکام کے خلاف یہ ہڑتال کی جارہی ہے ۔ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس نے اس سلسلہ میں جاری کردہ جی او نمبر ایک سو سات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بھی آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ‘ کاکناڈا ‘ کڑپہ اور دیگر
مقامات پر ريلياں نکالیں۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کی ناکامی کے بعد اب جونیئر ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال میں شدت پیدا کردی ہیں ۔ یہ جونیر ڈاکٹرس اپنے مطالبہ پر اٹل ہیں ان کی ہڑتال کے سبب سرکاری اسپتالوں میں عام خدمات متاثر ہیں اور مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری طرف حکومت ایک سال تک دیہی مقامات پر لازمی خدمات کے احکام کو واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔